اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کے 'ایلبین بینک' ایران کے شمال مغربی شہر 'اردبیل' میں 'تایسیز سبلان' نامی ایک سیاحتی ٹاون کی تعمیر کے منصوبے کے لئے 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا.
تفصیلات کے مطابق، یہ فیصلہ روسی بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر عبداللہ عمروف اور اردبیل کے سماجی اور ہاوسنگ شعبے کے سربراہ علی لطفی کے درمیان ماسکو میں ہونے والی ایک ملاقات میں کیا گیا.
اس موقع پر دونوں اداروں کے درمیان سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کئے گئے.
ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے روسی بینک کے سربراہ نے کہا کہ ہم ایران میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں جس کا مقصد اردبیل میں تعمیر ہونے والے سیاحتی ٹاؤن کے ذریعے اپنے گاہکوں کو بہتر خدمات فراہم کرنا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ روسی بینک کا ایک وفد جلد ایران کا دورہ کرے گا اور اردبیل میں مذکورہ منصوبے کا تمام پہلووں کا جائزہ لیا جائے گا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲